تربت:نامعلوم افراد کی فائرنگ،5 افراد جاں بحق
فائل فوٹوتربت :تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق، فائرنگ کاواقعہ پیر کے روز تربت کےعلاقے ڈلے سرمند میں پیش آیا۔
ملزمان نے مقتولین کی گاڑی کو بھی آگ لگادی اور فرار ہوگئے، واقع کے بعد لیویز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکا بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
لیویز کے مطابق، جاں بحق افراد کا تعلق مند کے علاقے لبنان سے ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔