فلم دل والے کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2015 10:55am

دل والے کا گانا گیروافلم انڈسٹری کا اب تک کا فلمایا گیا سب سے مہنگا گا نا ہے جسے فرح خان نے ایک جزیرے پر کوریو گراف کیا ہے۔

روہت شیٹھی کی کوئی بھی فلم انکے ایکشن کے بناءمکمل نہیں ہوتی ،اس فلم میں بھی ایکشن موجود ہے جسے بلغاریہ اور ساﺅتھ افریقہ میں شوٹ کیا گیا ہے۔

روہت شیٹھی نے فلم میں بہترین ایکشن پکچرائز کروانے پر اپنے اسٹنٹ مین کو خراج تحسین پیش کیا جسے انہوں نے آن لائن ریلیز کیا۔
فلم دل والے اور سنجے لیلہٰ بنسالی کی فلم باجی راﺅ مستانی دونوں باکس آفس پر ایک ہی دن ریلیز ہوئیں اسے آپ اتفاق ہی کہہ سکتے ہیں کہ تقریباً آٹھ سال پہلے دوہزار سات میں شاہ رخ کی اوم شانتی اوم اور سنجے کی ساوریابھی ایک ساتھ ریلیز ہوئیں تھیں۔

روہت نے زیادہ تر کام ا جے دیوگن کے ساتھ کیا ہے یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے اجے کی بیوی کاجول کے ساتھ فلم کی ہے۔

ورون دھون کے کردار کے لئے پہلے تشار کپور کے بارے میں سوچا گیا تھا لیکن پھر روہت نے اپنا ارادہ بدلا اور ورون کو اس کردار کے لئے سائن کرلیا کیونکہ انہیں اس کردار کے لئے کم عمر دکھنے والے نوجوان کی ضرورت تھی۔

اور ایک سب سے دلچسپ انکشاف اس فلم کے بارے میں یہ ہے کہ گانے گیروا کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ کا پیر پہاڑ پر سے پھسلا وہ گرنے ہی والے تھے کہ کاجول نے انہیں گردن سے پکڑ کر ان کی زندگی بچائی۔

Read Comments