کراچی:رینجرز کی کارروائیاں،4ٹارگٹ کلرز گرفتار

شائع 03 جون 2016 07:56am

کراچی:رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 4 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ،ٹارگٹڈ کاروائیاں شاہ فیصل ، لیاقت آباد اور ملیر کے علاقوں میں کی گئیں ، جہاں سے 4 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے ۔

دوسری جانب حساس ادارے نے لیاری کے علاقے 8 چوک میں کاروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ملزمان بلوچستان سے فرار ہوکر لیاری میں روپوش تھے۔

Read Comments