کراچی:رینجرز کی کارروائیاں،4ٹارگٹ کلرز گرفتار
فائل فوٹوکراچی:رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 4 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ،ٹارگٹڈ کاروائیاں شاہ فیصل ، لیاقت آباد اور ملیر کے علاقوں میں کی گئیں ، جہاں سے 4 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے ۔
دوسری جانب حساس ادارے نے لیاری کے علاقے 8 چوک میں کاروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ۔
گرفتار ملزمان بلوچستان سے فرار ہوکر لیاری میں روپوش تھے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔