Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16 میں ڈی ایس پی کے گھر پر نامعلوم افرادنے فائرنگ کردی ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے بنگلے کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سیکیورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکل سواروں نے ڈی ایس پی کے گھر پرفائرنگ کی،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی ایس پی قمر احمد کا کہنا ہے کہ حملہ آروں کا مقصد مجھے ڈرانا تھا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔