کراچی: ڈی ایس پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

شائع 04 جون 2016 05:40am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16 میں ڈی ایس پی کے گھر پر نامعلوم افرادنے  فائرنگ کردی ۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ سے بنگلے کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سیکیورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکل سواروں نے ڈی ایس پی کے گھر پرفائرنگ کی،تاہم  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 ڈی ایس پی قمر احمد کا کہنا ہے کہ حملہ آروں کا مقصد مجھے ڈرانا تھا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔