Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
خیرپور:خیرپور میں پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 25 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ،حادثہ خیرپورٹنڈومستی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 2کی حالت تشویشناک ہے۔