Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار کے گھر پر محاصرے کیخلاف آج یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کے گھر پر رینجرز نے اچانک دھاوا بولا اور ان کے اہلخانہ سے بھی بد تمیزی کی، جس کے خلاف آج سندھ بھر میں پر امن احتجاج منایا جائے گا۔
ایم کیوایم نےعوام سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی بھی اپیل کی ہےاور کہا ہے کہ عوام احتجاج پُرامن طور پر ریکارڈ کرائیں۔