فاروق ستار کے گھر پر محاصرہ،ایم کیو ایم کا آج یوم احتجاج کا اعلان
ایم کیو ایم کا آج یوم احتجاج کا اعلان - فائل فوٹوکراچی:متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار کے گھر پر محاصرے کیخلاف آج یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کے گھر پر رینجرز نے اچانک دھاوا بولا اور ان کے اہلخانہ سے بھی بد تمیزی کی، جس کے خلاف آج سندھ بھر میں پر امن احتجاج منایا جائے گا۔
ایم کیوایم نےعوام سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی بھی اپیل کی ہےاور کہا ہے کہ عوام احتجاج پُرامن طور پر ریکارڈ کرائیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔