شائع 13 جون 2016 05:03pm

من موہن سنگھ پر بھی فلم بنائی جائیگی

بولی وڈ میں اب تک کئی سیاسی موضوعات اور اہم شخصیات کی زندگی پر مبنی فلمیں بنائی جا چکی ہیں لیکن  پہلی بار بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ پر فلم بنائی جا رہی ہے۔

فلم 'دی ایکسیڈینٹل پی ایم' کا موضوع  بھارت کے رائٹر سنجے بارو کی متنازع کتاب سے لیا گیا ہے۔ سنجے بارو، 2004 سے 2008 تک وزیر اعظم عہنے والے من موہن سنگھ کے میڈیا ایڈوائزر رہے ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر سنیل بوہرا کا کہنا ہے کہ یہ فلم ڈاکیومنٹری نہیں بلکہ فیچر فلم ہوگی۔ فلم کا پہلا ٹیزر 30 اگست کو منظر عام پر آنے کے امکانات ہیں۔ جبکہ فلم 2017 کے آخر تک ریلیز کر دی جائے گی۔

فلم میں رائٹر سنجے بارو کا کردار منوج واجپائی ادا کرینگےاور من موہن سنگھ کے کردار کیلئے پنجاب کے ایک نوجوان کو منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ راہول گاندھی اور سونیا گاندھی کے کرداروں کیلئے تلاش جاری ہے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

Read Comments