اسلام آبادمیں فائرنگ،2افرادجاں بحق ،2خواتین زخمی

اپ ڈیٹ 23 جون 2016 06:23am

اسلام آباد :اسلام آباد میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور2خواتین زخمی ہوگئیں۔

اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں پولیس اہلکارکی نے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق  اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں  ۔ پولیس اہلکارنے بھی اپنی کنپٹی پرفائرکرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

 پولیس حکام کے مطابق ،اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں خاتون وکیل کے گھرمیں پولیس کمانڈو نے فائرنگ کی ہے ۔ پولیس اہلکارکی فائرنگ سے ارشد نامی نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ 2خواتین زخمی بھی ہوئیں ۔

 فائرنگ کے بعد پولیس اہلکارنے اپنی کنپٹی پرفائرکرکے خودکشی کرلی ہے ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ جامع مسجد نورکرقریب ہوئی ہے ۔ واقعہ کی مزید تفتیش کررہے ہیں ۔

Read Comments