اسلام آبادمیں فائرنگ،2افرادجاں بحق ،2خواتین زخمی
فائل فوٹواسلام آباد :اسلام آباد میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور2خواتین زخمی ہوگئیں۔
اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں پولیس اہلکارکی نے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں ۔ پولیس اہلکارنے بھی اپنی کنپٹی پرفائرکرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔
پولیس حکام کے مطابق ،اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں خاتون وکیل کے گھرمیں پولیس کمانڈو نے فائرنگ کی ہے ۔ پولیس اہلکارکی فائرنگ سے ارشد نامی نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ 2خواتین زخمی بھی ہوئیں ۔
فائرنگ کے بعد پولیس اہلکارنے اپنی کنپٹی پرفائرکرکے خودکشی کرلی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ جامع مسجد نورکرقریب ہوئی ہے ۔ واقعہ کی مزید تفتیش کررہے ہیں ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔