وفاقی حکومت کاعیدالفطرپر4 تعطیلات کااعلان

اپ ڈیٹ 28 جون 2016 09:55am

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عیدالفطرپر4 تعطیلات کا اعلان کردیا ۔ وفاق میں ہفتہ اتوارکی چھٹی ہوتی ہے ،اس لئے سرکاری ملازمین 6چھٹیاں منائیں گے۔

وزارت داخلہ نے عید الفطرکیلئے 4چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے ۔ حکومتی اعلان کے مطابق 5 جولائی سے 8 جولائی تک  تعطیلات ہوں گی  جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

 وزارت داخلہ کے مطابق منگل، بدھ، جمعرات اورجمعہ کوعید تعطیلات ہوں گی ۔ وفاقی اداروں میں ہفتہ اوراتوارکو ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین عید الفطرپر6 چھٹیاں منائیں گے ۔

Read Comments