وفاقی حکومت کاعیدالفطرپر4 تعطیلات کااعلان
سرکاری ملازمین 6چھٹیاں منائیں گے - فائل فوٹواسلام آباد:وفاقی حکومت نے عیدالفطرپر4 تعطیلات کا اعلان کردیا ۔ وفاق میں ہفتہ اتوارکی چھٹی ہوتی ہے ،اس لئے سرکاری ملازمین 6چھٹیاں منائیں گے۔
وزارت داخلہ نے عید الفطرکیلئے 4چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے ۔ حکومتی اعلان کے مطابق 5 جولائی سے 8 جولائی تک تعطیلات ہوں گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
وزارت داخلہ کے مطابق منگل، بدھ، جمعرات اورجمعہ کوعید تعطیلات ہوں گی ۔ وفاقی اداروں میں ہفتہ اوراتوارکو ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین عید الفطرپر6 چھٹیاں منائیں گے ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔