Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے،وزیراعظم نے کہا ہے کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں بم دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ترک حکومت اورعوام سے اظہاریکجہتی کیا اور کہا کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں میں انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے،ہم اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔