شہرت کو اولین ترجیح دینے والی اداکارئیں
شہرت حاصل کرنا ہر انسان کا خواب ہوتا ہے ،لیکن اس شہرت کیلئے حد سے گزر جانا کہاں کی دانش مندی ہے۔ پاکستان کی چنداداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے زیادہ شہرت حاصل کرنے اور بولی وڈ کی چکا چوند کا حصہ بننے کیلئےوہ کام کئے ہیں جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ بھارت جا کر انہوں نے کچھ ایسے کام کئے جن سے پاکستان کا نام روشن تو نہ ہوا البتہ خراب ضرور ہو گیا۔ آئیے ان اداکاراؤں کے بارے میں جانتے ہیں۔ میرا مئی 2005 میں ریلیز ہوئی بھارتی فلم 'نظر' میں پاکستان کی مقبول اداکارہ میرا اشمیت پٹیل کے ساتھ بولڈ سین عکس بند کرواتی نظر آئیں جسے دیکھ کر سب حیرت زدہ رہ گئے۔ وینا ملک وینا ملک نے میرا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،شہرت حاصل کرنے کیلئے انہوں نے ہر حد پارکردی۔ وینا کا نام فلموں سے زیادہ اشمیت پٹیل کے ساتھ لیا جانے لگا،ان کی فلم 'زندگی ففٹی ففٹی'،اور'ممبئی 125 کلو میٹر'میں انہوں نے دل کھول کر بولڈ مناظر عکس بند کروائے جو نہ صرف ان کیلئے بلکہ پاکستان کیلئے بھی شرمندگی کا باعث بنے۔ سارہ لورین حالیہ دور میں میرا اور وینا ملک کا کام پاکستانی اداکارہ سارہ لورین(مونا لیزا) نے سنبھال لیا ہے،بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم 'مرڈر 3' اور مختلف فوٹو شوٹس میں سارہ بولڈ سین عکس بندکرواتی نظر آئیں۔ حمائمہ ملک پاکستان کی مشہور اور کامیاب ترین فلم 'بول' کے ذریعے اداکاری میں کمال دکھانے والی اداکارہ حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم 'راجا نٹور لال' سائن کرکے سب کو پیغام دے دیا کہ وہ زیادہ شہرت اور پیسوں کے لالچ میں کسی بھی حد سے گزر جائیں گی۔ ماورا ہوکین