شہرت کو اولین ترجیح دینے والی اداکارئیں

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2017 08:12am

saba1000000

شہرت حاصل کرنا ہر انسان کا خواب ہوتا ہے ،لیکن اس شہرت کیلئے حد سے گزر جانا کہاں کی دانش مندی ہے۔

 پاکستان کی  چنداداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے  زیادہ شہرت حاصل کرنے اور بولی وڈ کی چکا چوند کا حصہ بننے کیلئےوہ کام کئے ہیں جن  کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

بھارت جا کر انہوں نے کچھ ایسے کام کئے جن سے  پاکستان کا نام روشن تو نہ ہوا البتہ خراب ضرور ہو گیا۔

آئیے ان اداکاراؤں کے بارے میں جانتے ہیں۔

میرا

meera000

مئی 2005 میں ریلیز ہوئی بھارتی فلم 'نظر' میں پاکستان کی مقبول اداکارہ میرا اشمیت پٹیل کے ساتھ بولڈ سین عکس بند کرواتی نظر آئیں جسے دیکھ کر سب حیرت زدہ رہ گئے۔

وینا ملک

veena-malik00000

وینا ملک نے  میرا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،شہرت حاصل کرنے کیلئے انہوں نے ہر حد پارکردی۔

 وینا کا نام فلموں سے زیادہ اشمیت پٹیل کے ساتھ لیا جانے لگا،ان کی فلم 'زندگی ففٹی ففٹی'،اور'ممبئی 125 کلو میٹر'میں انہوں نے دل کھول کر بولڈ مناظر عکس بند کروائے جو نہ صرف ان کیلئے بلکہ پاکستان کیلئے بھی شرمندگی کا باعث بنے۔

سارہ لورین

sara00000

حالیہ دور  میں میرا اور وینا ملک کا کام پاکستانی اداکارہ سارہ لورین(مونا لیزا) نے سنبھال لیا ہے،بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم 'مرڈر 3' اور مختلف فوٹو شوٹس میں سارہ بولڈ سین عکس بندکرواتی نظر آئیں۔

حمائمہ ملک

humaima2000000

پاکستان کی مشہور اور کامیاب ترین فلم 'بول' کے ذریعے اداکاری میں کمال دکھانے والی اداکارہ حمائمہ ملک نے  عمران ہاشمی کے ساتھ فلم 'راجا نٹور لال' سائن کرکے سب کو پیغام دے دیا  کہ وہ زیادہ شہرت اور پیسوں کے لالچ میں کسی بھی حد سے گزر جائیں گی۔

ماورا ہوکین

mawra200000000

ماورا کا شمار اُن پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ابھی ابھی بولی وڈ میں قدم رکھا ہے،پاکستان میں انہیں معصوم اور دل موہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا تھا ،مگربولی وڈ جاتے ہی ان کی ساری معصومیت ختم ہو گئی اور وہ ایک بولڈ اداکارہ کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں ۔

بھارتی فلم'صنم تیری قسم '  میں عکس بند کئے گئے مناظر کے باعث انہیں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

صباء قمر

saba40000000

صباء قمر بولی وڈ میں نووارد ہیں ، تاہم ابھی تک ان کی فلم  ریلیز تو نہیں ہوئی مگر عرفان خان کے ساتھ لی گئی  تصاویر سے بخوبی یہ اندازہ  لگایا جا سکتا ہے کہ  وہ بھی  زیادہ شہرت  حاصل کرنے کیلئے کسی بھی  حد تک جا سکتی ہیں۔

بشکریہ:اسٹائل ڈاٹ پی کے