وزیراعلیٰ سندھ کا آئس فیکٹری کی چھت منہدم ہونےکے واقعے کا نوٹس

شائع 04 جولائ 2016 08:45am

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئس فیکٹری کی چھت منہدم ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سعودی عرب سے ٹیلیفون کرکے متعلقہ حکام سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ لیبراورمحکمہ صنعت پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ فیکٹری کی انسپیکشن کیوں نہیں کی گئی،حادثہ کے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی کوزخمیوں کا سرکاری خرچ پرعلاج معالجہ کرانے اورہلاک ہونے والوں کے لواحقین کی مالی مدد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Read Comments