وزیراعلیٰ سندھ کا آئس فیکٹری کی چھت منہدم ہونےکے واقعے کا نوٹس
فائل فوٹووزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئس فیکٹری کی چھت منہدم ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سعودی عرب سے ٹیلیفون کرکے متعلقہ حکام سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ لیبراورمحکمہ صنعت پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ فیکٹری کی انسپیکشن کیوں نہیں کی گئی،حادثہ کے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی کوزخمیوں کا سرکاری خرچ پرعلاج معالجہ کرانے اورہلاک ہونے والوں کے لواحقین کی مالی مدد کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔