Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ساہیوال :ساہیوال میں کنعان پارک میں جھولا گرنے سے 78افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے جھولےکےمالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ریسکیوذرائع کے مطابق، ساہیوال میں کنعان پارک میں اچانک جھولا زمین پر آگرا، جس کے نتیجے میں جھولے میں موجود بچے اور خواتین سمیت 78افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعے کے بعد جھولا کا مالک فرار ہوگیا، پولیس نے تھانہ سٹی میں جھولےکےمالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے مالک کی تلاش شروع کردی۔