ساہیوال :کنعان پارک میں جھولا گرنے سے78افراد زخمی

اپ ڈیٹ 08 جولائ 2016 07:49am
پولیس نے جھولےکےمالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا - فائل فوٹو پولیس نے جھولےکےمالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا - فائل فوٹو

ساہیوال :ساہیوال میں کنعان پارک میں جھولا گرنے سے 78افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے جھولےکےمالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق، ساہیوال میں کنعان پارک میں اچانک جھولا زمین پر آگرا، جس کے نتیجے میں جھولے میں موجود بچے اور خواتین سمیت  78افراد زخمی ہوگئے۔

 زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

 واقعے کے بعد جھولا کا مالک فرار ہوگیا،  پولیس نے تھانہ سٹی میں جھولےکےمالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے مالک کی تلاش شروع کردی۔