عبدالستار ایدھی کو توپوں کی سلامی پیش کی جائے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

شائع 09 جولائ 2016 06:36am

کراچی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ عبدالستارایدھی کے جنازے کو سرکاری اعزاز دیا جائے گا، اس کے علاوہ فوج،رینجرز اور قانون نافذ کرنےوالےادارے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی جانب سے انہیں توپوں کی سلامی بھی پیش کی جائے گی،پاک فوج کا چاق وچوبند دستہ  عبدالستار ایدھی کو گارڈ آف آنر پیش کرے گا۔

Read Comments