پاکستانی اداکاروں کی زندگی سے متعلق اہم حقائق
کہتے ہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہوتی ہے،وہ جو بھی کرتے ہیں میڈیا اور لوگوں سے چھپ نہیں سکتا۔ لیکن اداکار بھی کمال ہوتے ہیں اپنی زندگی کی چند باتیں اور عادتیں بہت مہارت سے چھپا لیتے ہیں ۔ آج ہم آپ کے پسندیدہ اداکاروں کے وہ چھپے ہوئے راز افشاں کریں گے جس کے متعلق ان کا خیال ہے کہ وہ کسی کو نہیں معلوم۔ ٭عائزہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور نہایت خوبصورت اداکارہ ہیں،لیکن عائزہ کے نام سے مشہور ہونے والی اس اداکارہ کا اصل نام کنزہ خان ہے۔ ٭جیاخان بولی وڈ کی معروف اداکارہ تھیں جنہوں نے نہایت کم عمری میں خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،ہم آپ کوان کی زندگی کا ایک راز بتاتے چلیں کہ جیا پاکستان کی معروف اداکارہ اور ہدایتکارہ سنگیتاکی سگی بھتیجی ہیں ۔ ٭فہد مصطفیٰ اور صنم بلوچ پاکستان شوبز انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہیں ،ان کے درمیان کام کے علاوہ بھی ایک رشتہ ہے جس سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں ،دونوں اداکار ایک دوسرے کے بہت اچھے فیملی فرینڈز ہیں،یہاں تک کہ صنم کو ٹی وی متعارف کروانے کا سہرا بھی فہد کے سر جاتا ہے۔