سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے ،چوہدری نثار

شائع 14 جولائ 2016 01:59pm

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سول ملٹری قیادت کی سوچ ایک ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
چوہدری نثار کا کہناتھا کہ تين سال ميں ملک ميں امن لانے کي جدوجہد کی اور دہشت گردوں سےمذاکرات بھي کيےتاہم یہ کامیاب نہ ہوسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سول ملٹري قيادت ایک پیج پر ہے۔

دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے اجلاس میں چوہدری نثار کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا ہے ۔اجلاس میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر متعلقہ اداروں کے سربراہ اب اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تو ان سے کبھی بریفنگ نہیں لی جائیگی۔

Read Comments