سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے ،چوہدری نثار
فائل فوٹووفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سول ملٹری قیادت کی سوچ ایک ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
چوہدری نثار کا کہناتھا کہ تين سال ميں ملک ميں امن لانے کي جدوجہد کی اور دہشت گردوں سےمذاکرات بھي کيےتاہم یہ کامیاب نہ ہوسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سول ملٹري قيادت ایک پیج پر ہے۔
دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے اجلاس میں چوہدری نثار کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا ہے ۔اجلاس میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر متعلقہ اداروں کے سربراہ اب اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تو ان سے کبھی بریفنگ نہیں لی جائیگی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔