Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:راولپنڈی میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکوہلاک،2پولیس اہلکار شہید ،ایک کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال پہنچادیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نصیرآباد میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کےتبادلے میں پولیس اہلکار نادر خان موقع پر جبکہ دوسرا اہلکارہسپتال پہنچ دم توڑ گیا،ڈاکٹرتیسرے زخمی اہلکار کی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ڈاکوموقع سے فرارہونے کی کوشش کررہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکراگئی،جس کے باعث ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔