راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک،2اہلکار شہید

اپ ڈیٹ 17 جولائ 2016 07:51am
ایک کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال پہنچادیا گیا - فائل فوٹو ایک کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال پہنچادیا گیا - فائل فوٹو

راولپنڈی:راولپنڈی میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکوہلاک،2پولیس  اہلکار شہید ،ایک کو زخمی  حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نصیرآباد میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کےتبادلے میں پولیس اہلکار نادر خان موقع پر جبکہ دوسرا اہلکارہسپتال پہنچ دم توڑ گیا،ڈاکٹرتیسرے زخمی اہلکار  کی  جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ڈاکوموقع سے فرارہونے کی کوشش کررہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث  ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکراگئی،جس کے باعث ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔