شائع 19 جولائ 2016 06:00am

چین کے وسطی اور جنوبی صوبوں میں تیز بارشیں اورطوفان

بیجنگ:چین کے وسطی اور جنوبی صوبوں میں تیز بارشوں اورطوفان کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

چین کے وسطی اور جنوب مغربی صوبے تیز بارشوں کی لپیٹ میں ہیں،بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

موسلا دھار بارش سے کئی درخت اکھڑ گئے جبکہ دریاؤں میں پانی کی سطح انتہائی بلند مقام تک پہنچ گئی ہے،سیلاب کے باعث فصلوں اورمکانات کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

جنوب مغربی صوبوں میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ،طوفان سے کئی عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں جبکہ سڑکوں پر جگہ جگہ پانی سے بہہ جانے والی گاڑیاں بھی پھنسی ہوئی ہیں۔

چین کے وسطی صوبے ہنان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبے کا دیگر علاقوں سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا ہےجس کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ سے مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں جبکہ مقامی حکومت کی جانب سے عوام کو الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Read Comments