کسٹم انسپکٹر قتل کیس:ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اپ ڈیٹ 21 جولائ 2016 10:12am

کسٹم انسپکٹرچوہدری اعجاز قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ عدالت نے ایان علی کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی میں علاقہ مجسٹریٹ گلفام بٹ نےکسٹم انسپکٹرچوہدری اعجاز قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

 عدالت نے کسٹم سپرنٹنڈنٹ زرغام دین اور ڈاکٹر ہارون کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

 عدالت نے حکم جاری کیا کہ تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے دس دن کے اندر پیش کیا جائے، واضع رہے مقتول کسٹم انسپکٹر اعجاز کی بیوہ کی درخواست پر وارنٹ جاری کئے گئے۔

Read Comments