وزیراعلیٰ سندھ سےکورکمانڈرکراچی نوید مختار کی ملاقات

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2016 10:05am

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کورکمانڈرکراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختارنے ملاقات کی جس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پرعملدرآمد تیزکرنے اوررینجراختیارات کا معاملہ جلد حل کرنے پراتفاق کیا گیا ۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں قومی ایکشن پلان کے فیصلوں پر عملدرآمد تیزکرنے پراتفاق کیا گیا،قائم علی شاہ نے کورکمانڈرکراچی کورینجراختیارات میں اضافے سے متعلق اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کورکمانڈرکراچی کورینجراختیارات اورقیام میں توسیع کی یقین دہانی کرادی ہے اورکہاہے کہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

Read Comments