وزیراعلیٰ سندھ سےکورکمانڈرکراچی نوید مختار کی ملاقات
فائل فوٹوکراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کورکمانڈرکراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختارنے ملاقات کی جس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پرعملدرآمد تیزکرنے اوررینجراختیارات کا معاملہ جلد حل کرنے پراتفاق کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں قومی ایکشن پلان کے فیصلوں پر عملدرآمد تیزکرنے پراتفاق کیا گیا،قائم علی شاہ نے کورکمانڈرکراچی کورینجراختیارات میں اضافے سے متعلق اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کورکمانڈرکراچی کورینجراختیارات اورقیام میں توسیع کی یقین دہانی کرادی ہے اورکہاہے کہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔