Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بلوچستان کے مختلف شہروں میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائیوں میں سات دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق مشترکہ کارروائیوں کے دوران قلات اور پنجگور سے تین اور بارکھان سے چار شرپسندوں کو گرفتارکیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، دستی بم، دھماکہ خیز مواد، راکٹ لانچرز اور گولیوں کے سیکڑوں راؤنڈز بھی برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کو تفیتش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔