پی ٹی آئی اسحاق ڈارکیخلاف نیب میں آج باضابطہ پٹیشن دائرکرے گی

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2016 08:20am

اسلام آباد:تحریک انصاف وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف نیب میں آج باضابطہ پٹیشن دائرکرے گی ۔ پی ٹی آئی والے آج نیب ہیڈکوارٹرزکے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ،وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارکے خلاف قومی احتساب بیورومیں باضابطہ پٹیشن دائرکی جائے گی ۔ ماہرین قانون یہ پٹیشن تیار کررہے ہیں ۔

تحریک انصاف کے مرکزی قائدین آج اسحاق ڈارکے خلاف پٹیشن نیب میں جمع کروائیں گے ۔ اس موقع پراسلام آباد میں ہی نیب ہیڈکواٹرزکے سامنے  احتجاجی مظاہرہ اوردھرنا بھی ہوگا ۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ  حکومت نے اشتعال انگیزی کی تونتائج کی خود ذمہ دارہوگی ۔

Read Comments