Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے سات اگست سے تحریک احتساب شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مدرسہ حقانیہ کو اصلاحات کیلئے پیسہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں مدرسہ اصلاحات شرو ع ہورہی ہیں۔
افغان مہاجرین سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایک تاثر ہے کہ افغانیوں کے باعث جرائم میں اضافہ ہوا ہے تاہم ہم چاہتے ہیں کہ افغانیوں سے کسی قسم کی زیادتی نہ ہوکیونکہ افغان مہاجرین زیادہ تر خیبر پختونخوا میں ہیں
اس موقعے پر انہوں نے سات اگست سے تحریک احتساب شروع کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ وہ نیب کے دفتر کے باہر بدنظمی کی معذرت چاہتیں ہیں۔