پی ٹی آئی کا سات اگست سے تحریک احتساب شروع کرنیکا اعلان

شائع 25 جولائ 2016 01:04pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے سات اگست سے تحریک احتساب شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مدرسہ حقانیہ کو اصلاحات کیلئے پیسہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ  خیبر پختونخوا میں مدرسہ اصلاحات شرو ع ہورہی ہیں۔

افغان مہاجرین سے متعلق انہوں نے کہا کہ  ایک تاثر ہے کہ افغانیوں کے باعث جرائم میں اضافہ ہوا ہے تاہم ہم چاہتے ہیں کہ افغانیوں سے کسی قسم کی زیادتی نہ ہوکیونکہ افغان مہاجرین زیادہ تر خیبر پختونخوا میں ہیں

اس موقعے پر انہوں نے سات اگست سے تحریک احتساب شروع کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ وہ نیب کے دفتر کے باہر بدنظمی کی معذرت چاہتیں ہیں۔