سندھ ہائیکورٹ:مظہرالحق کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2016 08:29am

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم سندھ میں غیرقانونی بھرتی کیس میں سابق وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔

سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ تعلیم سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق سینیئرصوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکرلی جبکہ عبوری درخواست ضمانت کی سماعت 9اگست تک ملتوی کردی۔

محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کےعوض اربوں روپے کرپشن سے متعلق نیب انکوائری جاری ہے۔

Read Comments