سندھ ہائیکورٹ:مظہرالحق کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور
فائل فوٹوکراچی:سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم سندھ میں غیرقانونی بھرتی کیس میں سابق وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔
سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ تعلیم سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سابق سینیئرصوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکرلی جبکہ عبوری درخواست ضمانت کی سماعت 9اگست تک ملتوی کردی۔
محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کےعوض اربوں روپے کرپشن سے متعلق نیب انکوائری جاری ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔