Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
قاہرہ:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر کے صدر فتح السیس ی اور جامعہ الازہر کے سربراہ احمد الطیب سے ملاقات کی ۔ اسپیشل فورسز کی ٹریننگ کا جائزہ لیا ۔ مصری صدراورشیخ الازہرنے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابوں کوسراہا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پوری دنیا اورمسلم امہ کومتحد ہونا ہوگا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصرکی اسپیشل فورسزکی ٹریننگ کاجائزہ لیا ۔ جہاں انہوں نے مصری اسپیشل فورسزکی استعداد ، مہارت اورکارکردگی کوسراہا ۔ جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نے مصری صدرسے ملاقات کی ۔ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجزپر بات چیت کی گئی ۔
مصری صدرنے خطے میں استحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں لائق تحسین ہیں ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارے اور شکست کے لیے پوری دنیا اورمسلم امہ کومتحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔