دہشت گردی کیخلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا پڑےگا،راحیل شریف
فائل فوٹوقاہرہ:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر کے صدر فتح السیس ی اور جامعہ الازہر کے سربراہ احمد الطیب سے ملاقات کی ۔ اسپیشل فورسز کی ٹریننگ کا جائزہ لیا ۔ مصری صدراورشیخ الازہرنے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابوں کوسراہا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پوری دنیا اورمسلم امہ کومتحد ہونا ہوگا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصرکی اسپیشل فورسزکی ٹریننگ کاجائزہ لیا ۔ جہاں انہوں نے مصری اسپیشل فورسزکی استعداد ، مہارت اورکارکردگی کوسراہا ۔ جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نے مصری صدرسے ملاقات کی ۔ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجزپر بات چیت کی گئی ۔
مصری صدرنے خطے میں استحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں لائق تحسین ہیں ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارے اور شکست کے لیے پوری دنیا اورمسلم امہ کومتحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔