وہ خواب جوآپ اکثردیکھتے ہیں اور ان کی تعبیر
خواب ہماری نیند کا اہم حصہ ہوتے ہیں ۔ ہمارا دن جس طرح گزرتا ہے، جو کچھ ہم سوچتے ہیں ہمارے کام ہماری سوچ خوابوں کا حصہ بن جاتی ہیں۔ اکثر خواب محض اس لئے آتے ہیں کہ وہ دن بھر میں ہماری سوچ میں شامل ہوتے ہیں۔ اور ان کی تعبیر کوئی معنی نہیں رکھتی۔ لیکن اکثر خواب بہت سی اہم باتوں کی جانب اشارہ کرتے ہیں ۔ یہ چند سوالات ہمارے دماغ میں اکثر ابھرتے ہیں کہ کیا ہم جو خواب روز دیکھتے ہیں ان کا کوئی مطلب ہوتا ہے؟ ماہر نفسیات کے مطابق ہم یہ چندخواب اکثر دیکھتے ہیں اور ہم ہمیشہ انہیں دیکھ کر درگزر کرتے ہیں کہ ان کی کوئی خاص تعبیر نہیں مگر یہ خواب بیحد اہمیت کے حامل ہیں مگر ایسا ہر گز نہیں ان خوابوں کی تعبیر بھی اہم ہے۔ جیسے کہ : دانت گرنا
دانت گرنا دولت یا کسی پیارے کو کھودینے کے خوف کو ظاہر کرتا ہے۔