وہ خواب جوآپ اکثردیکھتے ہیں اور ان کی تعبیر

شائع 07 جون 2017 07:58am

sleep

 خواب ہماری نیند کا اہم حصہ ہوتے ہیں ۔ ہمارا دن جس طرح گزرتا ہے، جو کچھ ہم سوچتے ہیں ہمارے کام ہماری سوچ خوابوں کا حصہ بن جاتی ہیں۔ اکثر خواب محض اس لئے آتے ہیں کہ وہ دن بھر میں ہماری سوچ میں شامل ہوتے ہیں۔ اور ان کی تعبیر کوئی معنی نہیں رکھتی۔ لیکن اکثر خواب بہت سی اہم باتوں کی  جانب اشارہ کرتے ہیں ۔

یہ چند سوالات ہمارے دماغ میں اکثر ابھرتے ہیں کہ کیا ہم جو خواب روز دیکھتے ہیں ان کا کوئی مطلب ہوتا ہے؟

ماہر  نفسیات  کے مطابق ہم یہ چندخواب اکثر دیکھتے ہیں اور  ہم ہمیشہ انہیں دیکھ کر درگزر کرتے ہیں کہ ان کی کوئی خاص تعبیر نہیں مگر یہ خواب بیحد اہمیت کے حامل ہیں مگر ایسا ہر گز نہیں  ان خوابوں  کی تعبیر بھی اہم ہے۔ جیسے کہ

4 : بلندی سے گرنا 
اگر آپ خواب میں خود کو بلندی سے گرتے دیکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ آنے والے وقت کے بارے میں گہری سوچوں میں رہتے ہیں۔ اگر آپ گرتے ہوئے خوش ہیں تو آپ اچھے وقت کیلئے پرامید ہیں اور اگر آپ خوفزدہ ہیں تو ایک برے وقت کے متعلق متفکر رہتے ہیں۔

1: تعاقب کیا جانا
اگر خواب میں آپ کا تعاقب کیا جاتا ہے تو یہ آپ کے اس خوف کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی جگہ کوئی اور لے سکتا ہے جیسا کہ دفتر میں یاکسی تعلق میں۔

3

: دانت گرنا
دانت گرنا دولت یا کسی پیارے کو کھودینے کے خوف کو ظاہر کرتا ہے۔

2

: گھر نظر آتا
اگر آپ گھر کے باہر ہیں تو یہ گھومنے پھرنے اور ملنے جلنے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے جبکہ گھر کے اندر ہونا جذباتی کشمکش کی علامت ہے۔ گھر میں خفیہ کمرے نظر آنے کا مطلب ہے کہ آپ کو ترقی یا کامیابی کا کوئی موقع میسر ہے اور آپ اسکے متعلق غور کررہے ہیں۔

نوٹ: یہ  مضمون محض معلومات عامہ کے لئے ہے