انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعامسترد

اپ ڈیٹ 05 اگست 2016 08:07am

سندھ ہائیکورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماانیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعامسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں پاک سرزمین پارٹی کے صدرانیس قائم خانی  کی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخو است گزارنے درخواست ضمانت کی فوری استدعا کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالتی روسٹرکے مطابق کیس سناجائے گا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ایس پی رہنما کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔انیس قائم خانی نے انسداددہشت گردی عدالت کے فیصلے کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔

Read Comments