انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعامسترد
فائل فوٹوسندھ ہائیکورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماانیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعامسترد کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں پاک سرزمین پارٹی کے صدرانیس قائم خانی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخو است گزارنے درخواست ضمانت کی فوری استدعا کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالتی روسٹرکے مطابق کیس سناجائے گا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ایس پی رہنما کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔انیس قائم خانی نے انسداددہشت گردی عدالت کے فیصلے کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔