بلوچستان: سیلابی ریلے میں 5گاڑیاں بہہ گئیں، 5افرادہلاک

شائع 07 اگست 2016 08:00am

کوئٹہ:بلوچستان کے شہر ہرنائی میں سیلابی ریلے میں 5 گاڑیاں بہہ گئیں جس کے نتیجے میں 5  افراد ہلاک ہوگئے ۔

ہرنائی کے پہاڑوں پر بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی اس دوران وہاں سے گزرنے والی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ خواتین سمیت 6 افراد کو بچالیا گیا ہے۔لاشیں مقامی اسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں۔

Read Comments