بلوچستان: سیلابی ریلے میں 5گاڑیاں بہہ گئیں، 5افرادہلاک
فائل فوٹوکوئٹہ:بلوچستان کے شہر ہرنائی میں سیلابی ریلے میں 5 گاڑیاں بہہ گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔
ہرنائی کے پہاڑوں پر بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی اس دوران وہاں سے گزرنے والی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ خواتین سمیت 6 افراد کو بچالیا گیا ہے۔لاشیں مقامی اسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔