Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حیدرآباد:حیدرآباد میں نیا پل کے قریب کریکر دھماکے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ،پیر کے روزحیدرآباد کے علاقے نیا پل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے کریکر پھینکا، جو زور دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔
زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں زبیر، فیاض، عقیل، امان اللہ اور منیر شامل ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔