حیدرآباد میں نیا پل کے قریب کریکر دھماکےمیں 5افراد زخمی

اپ ڈیٹ 15 اگست 2016 06:58am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حیدرآباد:حیدرآباد میں نیا پل کے قریب کریکر دھماکے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ،پیر کے روزحیدرآباد کے علاقے نیا پل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے کریکر پھینکا، جو زور دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر جائے وقوعہ سے  شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔

زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں زبیر، فیاض، عقیل، امان اللہ اور منیر شامل ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔