Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفرآباد:آزادکشمیر میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جاگری۔ ہولناک حادثے میں 25 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ،بس بارل پلندری سے ہجیرہ جارہی تھی اور تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے 400فٹ گہری کھائی میں جاگری۔بس میں 60افراد سوار تھے۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔