آزادکشمیرمیں باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 25افراد اجاں بحق

اپ ڈیٹ 15 اگست 2016 07:44am
حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا - فائل فوٹو حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا - فائل فوٹو

مظفرآباد:آزادکشمیر میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جاگری۔ ہولناک حادثے میں 25  افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ،بس بارل پلندری سے ہجیرہ جارہی تھی اور تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے 400فٹ گہری کھائی میں جاگری۔بس میں 60افراد سوار تھے۔

 حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔