Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کوملک بدرکرنے کا حکم دیا جبکہ ایف آئی اے کے دوگرفتاراہلکاروں کی ضمانت بھی منظورکرلی ۔
راولپنڈی کی مقامی عدالت میں امریکی شہری میتھیو بیرٹ کیس اورایف آئی اے اہلکاروں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ اہلکاروں کے وکیل راجہ نذیرنے دلائل میں کہاکہ وزیرداخلہ کا سارا نزلہ چھوٹے اہلکاروں پرگررہا ہے ۔ چھ دن جسمانی ریمانڈ کے باوجود تفتیشی ٹیم کوئی ثبوت پیش نہ کرسکی ۔
وزیرداخلہ تفتیشی آفیسرکوخود ڈائریکشن دیتے ہیں ۔ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرخالد نعیم نے عدالت کو بتایاکہ جرم کا آغازہوسٹن سے ہوا ۔ تاہم ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف رشوت لینے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ۔
عدالت نے کہاکہ اگرایف آئی اے تسلیم کررہی ہے توپھرصرف غفلت بچ جاتی ہے ۔ عدالت نے دونوں اہلکاروں کی ضمانت منظورکرتے ہوئے دونوں ملزمان کوایک لاکھ فی کس مچلکے داخل کرنے کا حکم دیا ۔
دوسری جانب عدالت نے میتھیوبیرٹ کوملک بدرکرنے کا حکم بھی جاری کردیا ۔